فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ، عیدالفطر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ضلع کرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالفطر فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوش حالی کےلیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر انہوں نے جوانوں اور افسران سے ملاقات کے دوران انہیں عید کی مبارک باد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت،بلند حوصلے اور قومی سلامتی کےلیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے،سرحد پار افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کا امن خراب نہیں کرنےدیں گے۔
