فیلڈمارشل سےکیمبرین پیٹرول مقابلے کی فاتح پاک فوج کی ٹیم کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی جسمانی برداشت، جنگی مہارت، سخت تربیت اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔

فیلڈ  مارشل نے کہاکہ یہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور عظمت کی بھی تصدیق کرتی ہے۔

فیلڈ مارشل نے ٹیم کے عزم، محنت اور لگن کو پاک فوج کی اعلیٰ روایات کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی مہارت اور ٹیم ورک پیشہ ورانہ اور حربی قابلیت کی بہترین مثال ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے مزید کہاکہ محنت، لگن اور ٹیم ورک ہی وہ بنیادی عناصر ہیں جو فوج کو عالمی سطح پر ممتاز بناتے ہیں۔

Back to top button