فیلڈمارشل سے سعودی بری فوج کےکمانڈر کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ  خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جی ایچ کیو میں کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی، دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

فریقین نے پاک سعودی مسلح افواج کے دیرینہ و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربیت، استعدادِ کار میں اضافے اور انٹیلیجنس تبادلے میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Back to top button