فیلڈ مارشل کی ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات

 

 

 

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی جی ایچ کیوآمد ہوئی جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت،دوطرفہ تعاون،علاقائی اور خطے کی موجودہ سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی کی سعودی وزیرِ کھیل سے ملاقات، کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری ایرانی سپریم کونسل علی لاریجانی کاکہنا تھاکہ یہ باہمی تعاون علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کےلیے ضروری ہے۔

 

 

Back to top button