’ سسٹم کےساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ‘، اسپیکر کا گرفتار ارکان کو مشورہ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان اسمبلی اسپیکر کی جانب سےجاری کردہ پروڈکشن آرڈرز کےبعد قومی اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کےارکان نے اسپیکر چیمبر میں ایاز صادق سےملاقات بھی کی جس کےدوران وہ اپنی اپنی آپ بیتی بتاتےرہے ۔
ذرائع کےمطابق ملاقات شروع ہوتےہی ایم این ایز نےکہا قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا رویہ ایساتھا جیسے ہم کوئی بڑےمجرم ہوں۔شیر افضل مروت نے اسپیکر کےسامنے اسلام آباد پولیس کےحوالے سےسخت گفتگو کی اور کہا پارلیمان کےاندر ہمارےساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیا،کیا ہم دہشت گرد تھے؟۔
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
جواب میں اسپیکر ایاز صادق نےکہا آپ سب کی شکایات کےازالے کےلیے 18 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنادی ہے،آپ سب سےکہوں گا کمیٹی میں جاکر اپنی بات تفصیل سےرکھیں ۔ذرائع ک مطابق اسپیکر ایاز صادق کی جانب سےیہ بھی کہاگیا کہ آپ کےارکان کی جانب سےآئین،عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کی جاتی ہے، باربار ایسی گفتگومناسب نہیں،سسٹم کےساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
