عازمین کیلئےپاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

حج 2026 کے سلسلے میں عازمین کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق طبی سوال نامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا، امراض کے بارے میں ’’ہاں‘‘ یا ’’ناں‘‘ میں جواب دینا ہوگا۔ سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولیات کی مدد میں معاون ہوگا۔
سوالنامہ میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے۔ دمہ، گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں بھی فارم بھر کر بتانا ہوگا۔
پاک حج موبائل اِیپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق موبائل اِیپ پر حج پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔ عازمین حج اعلانات کے لیے پاک حج موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔
