فن لینڈنیٹومیں شامل،ماسکو کی شدید مذمت

روس کے پڑوسی ملک فن لینڈ نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی، روسی محکمہ خارجہ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

فن لینڈ کی شمولیت سے نیٹو اتحادی ممالک کی تعداد 31 ہوگئی، جبکہ شمال مشرق میں روس سے ملحقہ 1300 کلومیٹر سے زائد علاقہ مغربی فوجی اتحاد کے دائرہ اختیار میں آگیا ہے۔

فن لینڈ کے نیٹو میں باضابطہ شمولیت کے بعد نیٹو ہیڈکوارٹرز کے باہر فن لینڈ کا پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

فن لینڈ کے  نیٹو میں باضابطہ شمولیت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں فن لینڈ کے  صدر نے اسے اپنے ملک سے تاریخی ملٹری نان الائنمنٹ کے دور کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنے سکیورٹی کو ہر ممکنہ حد تک یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے اور فن لینڈ نے بھی یہی کیا ہے۔ نیٹو میں شمولیت سے ہماری بین الاقوامی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔

1ماہ دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Back to top button