سیالکوٹ میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں کے بعد آگ

سیالکوٹ کینٹ میں موجود پاکستان آرمی کے ایک اسلحہ ڈپو میں اتوار 20 مارچ کی صبح زور دار دھماکوں کے بعد خوفناک آگ لگ گئی اور شہر میں خوف ہراس پھیل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس اسلحہ ڈپو میں دھماکے ہوئے ہیں وہ کینٹ چھاونی سے باہر بلاں والا کے علاقے میں واقع ہے۔ دھماکوں کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک شعلے اور دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور آگ کے گولے دھماکوں کے ساتھ دور دور تک جا کر گر رہے ہیں۔
بجلی فی یونٹ 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان
پاکستان آرمی کے دستوں نے دھماکوں کے فورا بعد اسلحہ ڈپو کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا ہے اور درجنوں ایمبولینسیں دھماکے کے مقام کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک فوج یہ کام یہ تعین نہیں کر پائے کہ اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے کسی تخریب کاری کا نتیجہ ہیں یا اتفاقیہ آگ لگی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے بلاں والا علاقہ میں اسلحے کے کئی ڈپو موجود ہیں جن میں سے ایک زیر زمین ڈپو میں آگ لگنے سے دھماکے ہوئے ہیں۔
