کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ بھڑک اٹھی

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی۔ گھبراہٹ میں مبتلا مندوبین باہر کی جانب بھاگنے لگے۔
برازیل کے شہر میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 30 کے پویلین میں آگ بھڑک اٹھی۔
کانفرنس کے پویلین میں آگ لگنے کی وجہ سے گھبراہٹ میں مبتلا مندوبین باہر کی جانب بھاگنے لگے، ہنگامی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔
آگ لگنے کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا، ہزاروں مندوبین کو فوری مقام سے نکال لیا گیا ہے۔
برازیل کے وزیرِ سیاحت سیلسو سبینو نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مقام کو خالی کرانا پڑا ۔وزیر نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی قسم کی کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
خبرایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
