کرم میں قافلے پرپھرفائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار

کرم میں قافلے پرپھر حملہ،شدید فائرنگ کرتے ہوئے امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار  بھی کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے130 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا، جس میں 5 آئل ٹینکر بھی موجود ہیں۔لوئرکرم میں قافلے پرپھر حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فائرنگ تاحال جاری ہےجبکہ انتظامیہ نے قافلے کو رواں دواں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق لوئر کرم کے چارخیل کے مقام پرقافلے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گاڑیوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کرم لوٹنے والوں پر فائرنگ کی گئی۔ 40 گاڑیاں ٹل سے پاراچنار کی جانب جا رہی تھیں۔

کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل  بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 183 بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کرم چارخیل میں قافلے پرحملے کی اطلاع پر فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں اوچت و ڈاڈ قمر میں بھی قافلے پر فائرنگ  کی گئی ہے۔ 64 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ  ہوا تھا، فائرنگ سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ڈرائیور زخمی ہواہے۔

اسسٹنٹ کمشنرکےمطابق113 گاڑیوں میں سےایک بھی واپس ٹل نہیں پہنچی۔ انتظامیہ کا صورت حال سےمتعلق کہنا ہےکہ کرم  قافلے پرفائرنگ میں زخمی ڈرائیور اکرم خان کوعلی زئی  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جس کاتعلق پشاور سے بتایا جاتاہے۔

زخمی ڈرائیور نےبتایا کہ میرے میڈیسن سے بھرے ٹرک کو چارخیل کے علاقے میں لوٹ لیا گیا۔پولیس نےگاڑی علاقے میں چھوڑنے کا کہہ کر اسپتال روانہ کردیا، اور اس کے بعد مسلح افرادنےگاڑی لوٹنا شروع کردی۔ ڈرائیور نے بتایا کہ فائرنگ  سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور میں زخمی بھی ہوا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم جانےوالےقافلے میں شامل گاڑیاں محفوظ  اور منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔جو کوئی بھی امن خراب کرنے کی کوشش کرےگا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button