باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت2افراد جاں بحق

تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما مولانا خان زیب سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروقاص رفیق کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں مولانا خان زیب کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مولانا خان زیب اے این پی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 13 جولائی کو امن مارچ کے حوالے سے جاری مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
