پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے3  میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9  وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 132 رنز بنانے والے مارک چیپمین پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نےکیا ، تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کےلیے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی،اوپنر عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئےجس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز  پر گر گئی۔

3 وکٹیں گرنے کےبعد قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم بابر اعظم 83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 جس کےبعد قومی ٹیم کی باقی وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں بابر اعظم کے بعد آئے طیب طاہر 1، عرفان خان صفر،نسیم شاہ صفر،حارث رؤف 1، عاکف جاوید 1 اور محمد علی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 رنز اور ایک گیند پر 271 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

پاکستان کےخلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گری، ول ینگ ایک،نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

3 وکٹیں گرنے کےبعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنز کی شراکت داری بنائی۔

اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جب کہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ڈیبیو کرنےوالے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کےنقصان پر 344 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2 ،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہےکہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، عثمان خان اور محمد علی ڈیبیو کیا تھا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان،عثمان خان، سلمان علی آغا ، طیب طاہر، محمد عرفان خان، حارث رؤف،نسیم شاہ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔

Back to top button