پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان 144 رنز پر آل آؤٹ

 

 

 

 

 

 

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم 144 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ ہوگئی، قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.4 اوورز میں 114 بنا کر آؤٹ ہوئی۔

 

قبل ازیں ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اگر ٹاس جیتتے تو اس ٹریک پر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے،اس وکٹ پر 270 سے 280 تک ایک اچھا ٹوٹل ہوگا۔

قومی ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑی صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت،عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیرئیر کا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد وسیم، ابرار احمد

بنگلہ دیش ٹیم
مہدی حسن مرزا (کپتان)، لٹن داس (وکٹ کیپر)، سیف حسن، توحید ہردوئے، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، عفیف حسین، رشاد حسین، تسکین احمد، ناہید رانا اور مستفیض الرحمٰن

 

 

 

Back to top button