آسٹریلیا نے پاکستان کو88 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے پاکستان کو88 رنز سے شکست دیدی. قومی ٹیم 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی
لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں کینگروز نے پاکستان کو فتح کے لیے 314 رنز کا ہدف دے دیا تھا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 110 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد ایرون فنچ 23 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بین میک ڈرموٹ نے ٹریوس ہیڈ کا ساتھ کیا اور مجموعی سکور 171 رنز تک پہنچایا جس میں ٹریوس کی جارحانہ سنچری بھی شامل تھی، ٹریوس کی اننگز کا خاتمہ 72 گیندوں پر تین چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی عمدہ اننگز کے بعد ہوا۔
جب ٹیم کا اسکور 209 رنز پر پہنچا تو 55 رنز بنانے والے میک ڈرموٹ کی اننگز اختتام کو پہنچی اور وہ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، ٹریوس ہیڈ اور میک ڈرموٹ کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا اور مارنس لبوشین 25، مارکس اسٹوئنس 26، ایلکس کیری 4 اور شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹیم کے بڑے اسکور میں کیمرون گرین کے 40 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا اور وہ ناقابل شکست رہے، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔انجری اور کووڈ مسائل سے دوچار آسٹریلین ٹیم نے میچ میں نیتھن ایلس اور مچل سویپسن کو ڈیبیو کرایا ہے۔
پاکستان کو میچ میں اسپنر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ان کی جگہ زاہد محمود کے ساتھ ساتھ محمد وسیم جونیئر کو بھی ڈیبیو کرایا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں آسٹریلیا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
