مالی سال 2025: سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد اضافہ

مالی سال 2025 کے دوران سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال 25-2024 میں خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 123 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ خسارہ 30 اعشاریہ 6 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد اضافہ ہوا، جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) 153 ارب روپے کے خسارے کے ساتھ سرفہرست رہی۔

دیگر اداروں میں کوئٹہ الیکٹرک کو 58 اعشاریہ 1 ارب، سکھر الیکٹرک کو 29 اعشاریہ 6 ارب، پاکستان ریلوے کو 26 اعشاریہ 5 ارب، پشاور الیکٹرک کو 19 اعشاریہ 7 ارب جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کو 15 اعشاریہ 6 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران بڑے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں نے مجموعی طور پر 343 ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی، تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں خسارے میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔

Back to top button