فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ،احتجاج ،احتجاج کھیل رہی ہے ،عظمی بخاری

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ،احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ جلسہ ہو رہا ہے جلسہ ملتوی ہو گیا ہے وہ آرہا ہے وہ ایڈجسٹ ہو چکا ہے۔تعمیر سیاست،تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔جوشرانگیزی آپ پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا پر پھیلاتے وہی شرانگیزی جلسے میں پھیلانی تھی۔سیاسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے۔اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے۔ڈڈیجٹل دہشتگرد پرامن ہوتے نہ مہذب بلکہ شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے۔ڈیڑھ سال سے ہر سیاسی لیڈر اور اداروں کے سربراہان کے خلاف غلیظ ترین مہم چلانے والے کہتے ہیں ہم پرامن لوگ ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کی 28اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 200سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے کہتے ہم پرامن لوگ ہیں۔نومئی کی ناکام بغاوت کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Back to top button