300یونٹ ماہانہ بجلی کے استعمال پرفکسڈچارجزعائد

نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی نے 300 یونٹ ماہانہ تک کےگھریلو صارفین پر بھی فکسڈ  چارجز  لگادیئے۔

نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

فکسڈ چارجز   پروٹیکٹڈ  اور نان پروٹیکٹڈ  صارفین  پر لگائےگئے ہیں،  اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔

نیپرا فیصلےکے مطابق ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے  والے  پروٹیکٹڈ صارفین  پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

ماہانہ 200  یونٹ  بجلی استعمال کرنے  والے  پروٹیکٹڈگھریلو صارفین  پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ  چارجز  عائدکیےگئے ہیں۔

100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ماہانہ 200  یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 300  روپے فکسڈ  چارجز عائد کیےگئے ہیں۔  ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔

نیپرا  فیصلےکے مطابق   ماہانہ 301  سے 400 یونٹ تک کے نان  پروٹیکٹڈ صارفین  پر فسکڈ چارجز 200  روپے اضافے سے 400 روپےکردیےگئے ہیں۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقررکیےگئے ہیں۔

ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ  چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے کردیےگئے۔ ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے مقررکیےگئے ہیں۔ماہانہ 700 یونٹ سے زائد  بجلی استعمال  پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کیےگئے ہیں۔

 

Back to top button