سیلابی صورت حال :  وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ملک کے بیشتر علاقں میں بارش اور سیلابی صورت حال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم شہباز شریف کو متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورت حال پر (نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) این ڈی ایم اے کے چیئرمین سے رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں بھرپور  امدادی کارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت کردی،

وزیر اعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔

انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اےکو آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے اور وزیر اعظم امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کیا کر دیا گیا ہے اور این ڈی ایم اے سے 24 گھنٹے رابطہ برقرار ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف تین بار این ڈی ایم اے کا دورہ کر کے ریلیف و ریسکیو اقدامات کا جائزہ لےچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا : کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 157 افراد جاں بحق

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے اور خیبرپختونخوا میں تمام ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

Back to top button