گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر سمیت مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں آج سے مون سون ہواؤں کا داخلہ متوقع ہے، اور بعض علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

گردشی قرضہ 3.81 ٹریلین سے 561 ارب روپے تک محدود کرنے کا فیصلہ

 

چترال، بونی اور ریشن میں بارشوں کے ساتھ گلیشیئرز کے پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ موجود ہے، لہٰذا متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

Back to top button