رینجرز اہلکاروں پر حملے کی فوٹیج سامنے آگئی
رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کے حملےکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شرپسندوں کی تیزرفتار گاڑی نےکس طرح احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو کچلا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کی جانب سےدی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق واقعہ 26 نومبر 2024 کی رات 2 بج کر 44 منٹ پر رونما ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہےکہ تیز رفتار گاڑی درخت کے عقب سے آتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کو کچلتے ہوئےآگے نکل گئی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اس افسوس ناک واقع میں رینجرز کے 3 اہلکار شہید ہوگئے اور 3 شدید زخمی ہوئے۔واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رینجرز جوان ناکہ پر تعینات ہورہے تھے۔یہ واقعہ بھی شرپسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیاگیا۔
سکیورٹی ذرائع نےبتایاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر واقع کو حقائق کے برعکس توڑ مروڑ کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ اس سےقبل بھی پر تشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔
یوتھیوں کی چیخیں نکلوانے والی آنسو گیس کیسے کام دکھاتی ہے؟
تاہم سی سی ٹی وی فوٹیجز کےذریعے شر پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقع میں ملوث شر پسندوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائےگی۔