اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ عربی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں رونالڈو نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ خوشی کا دن سب لوگ اپنے اہلِ خانہ اور عزیزوں کے ساتھ خوبصورت انداز میں گزاریں گے۔ انہوں نے آخر میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر ایف سی سے وابستہ ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں کھیلنے کے باعث مسلم دنیا میں بھی بے حد مقبول ہیں۔
