مفت کھانے کیلئے فیملی نے اپنی ڈش میں کاکروچ ڈال دیا

ریسٹورنٹ میں فیملی نے اپنی ہی پلیٹ میں کاکروچ ڈال دیا تاکہ کھاناکھانے کے بعد پیسے نہ دینے پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ایک فیملی کو اس وقت فراڈ کرتے ہوئے پکڑا گیا جب ویڈیو میں انہیں اپنی پلیٹوں میں کاکروچ دیکھاگیاتھا۔
ریسٹورنٹ نےسوشل میڈیا پر فراڈ کرنے والی ایک فیملی کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی جس نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو کاکروچ والے کھانے دکھا کر ریسٹورنٹ کو قیمت نہ دینے کاکہا تھا۔
انتظامیہ نے غیر ضروری اسکینڈل سے بچنے کے لیے فیملی کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آتش فشاں کی راکھ سے دریافت قدیم رقعے پڑھنے کی تیاری
ہوٹل مالکان نے فیملی کے جاتے ہی کیمروں کو چیک کیا اور اس بات کا ثبوت پایا کہ یہ سب کچھ انہوں نے فراڈ کیلئے کیا تھا تا کہ بغیر پیسوں کے کھانا کھایاجائے۔
