ملک بھر میں2ستمبر سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 2سے3ستمبر تک ملک بھرمیں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2ستمبر سےمرطوب ہوائیں خلیچ بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ایک مغربی لہر 2 ستمبر کو ملک کے مغربی حصوں میں اثر انداز ہوگا۔خیبر پختونخوا میں 2 سے 3 ستمبر تک چترال ، دیر، کوہستان، سوات ، بٹگرام مانسہرہ، ڈیڑہ اسماعیل خان میں تیز ہواوں ، گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ابیٹ اباد ، مالاکنڈ، صوابی، پشاور، اٹک ، مردان ، چارسدہ، کوہاٹ، لکی مروت میں تیز ہواوں ، گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔2سے 3ستمبر کے دوران پنچاب میں مختلف حصوں سمیت اسلام اباد ، روالپنڈی، مری ، گلیات، اٹک ، چکوال، میں تیز ہواوں، گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
تالہ گنگ، گجرات ، لاہور ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ اباد میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔3سے4ستمبرکے دوران بہاوال نگر، راجن پور ، لیہ، رحیم یار خان، ملتان، میں تیز بارش کا امکان ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے عمران خان کو طالبان کا ”دوست“قرار دیدیا
ترجمان کے مطابق کشمیر میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران وادی نیلم ، مظفر اباد ، روالاکوٹ، پونچھ، باغ، میر پور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، دیامیر، استور، ہنزہ، اور شگر میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوجستان ، کوئٹہ ، ژوب، زیارت، قلعہ عبد اللہ، نصیر اباد، لسبیلہ، میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
