زرمبادلہ ذخائر میں 84.37 کروڑ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 84.37 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 18 مارچ تک 21.43 ارب ڈالر رہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 86.92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 14.96 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.55 کروڑ ڈالراضافےسے 6.47 ارب ڈالر رہے۔
