غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی بانڈز اور سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ نکال لیا

خلیج میں جاری جنگی صورتحال کے اثرات بھارت کی معیشت پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے بھارتی بانڈز اور سٹاک مارکیٹ سے اپنے فنڈز نکال رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک بھارت سے تقریباً 12.14 ارب ڈالر واپس لے لیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خلیجی کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت نے 25 ارب ڈالر کے بڑے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے دی

علاوہ ازیں، جنگ کے اثرات کی وجہ سے بھارتی روپیہ تقریباً 4.2 فیصد تک کمزور ہو چکا ہے، جس سے ملکی معیشت میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Back to top button