وزیرخارجہ سےازبکستان کے ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ،منصوبوں پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں پاکستان-افغانستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹیجک منصوبے کی تازہ پیش رفت اور آئندہ تعاون کے امکانات پر گفتگو کی، جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے موقع پر چین میں باہمی ملاقات کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور تنظیم کے مستقل اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اجلاس کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

اجلاس میں رکن ممالک باہمی تعاون، علاقائی روابط، اور بین الاقوامی امور پر غور کریں گے۔ اس دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی چین کا دورہ کریں گے اور اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Back to top button