وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی روضہ رسول ﷺ پرحاضری،نوافل اداکئے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  مدینہ منورہ میں روضہ روسول پر اور مسجدِ نبوی میں حاضری دی اور نماز کے ساتھ  نوافل بھی ادا کئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  او آئی سی کے وزرا خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے ک پر گئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس اہم سفارتی سرگرمی کے دوران  مدینہ منورہ  جا کر مسجد نبوی میں حاضری دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسجد نبوی میں اور روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر اسحاق ڈار نےپاکستان اور مسلم اُمّہ کے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

Back to top button