شہری حالات بہتر ہونے تک ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں، دفترخارجہ

وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو اپنی حفاظت اور سلامتی کے پیش نظر حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کا کہا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
