سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں،سابق سعودی انٹیلی جنس چیف

سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔
مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو وہ دراصل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جنگ سمجھتے ہیں۔ ان کے بقول نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے مؤقف کی حمایت پر آمادہ کر لیا تھا۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی بات فی الحال ممکن نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید رکھنا حقیقت پسندانہ نہیں۔
