سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کا 25 مرتبہ طبی معائنہ کرایا

سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کی جانب سے ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 25 مرتبہ طبی معائنہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عمران خان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں ان کا 25 مرتبہ طبی معائنہ کرایا۔
عمران خان کے نابینا ہونے کے خدشات میں کتنا وزن ہے؟
رپورٹس کے مطابق 29 اگست 2025 کو بینائی میں کمی کی شکایت پر پہلی بار پمز کے شعبہ امراضِ چشم کے سربراہ ڈاکٹر عارف نے ان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس کے بعد جنوری میں دو مرتبہ مزید آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالغفور انجم نے بطور سپرنٹنڈنٹ اپنی ذمہ داری کا آخری دن، یعنی 16 جنوری کو بھی پمز کی تین رکنی میڈیکل ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کروایا۔
عمران خان کی بینائی جانےکی ذمہ دارحکومت ہے،ناصرعباس
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے اور یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ نے مبینہ طور پر غفلت برتی۔ تاہم دستیاب ریکارڈ کے مطابق متعدد بار طبی معائنہ کرایا گیا۔
