سابق وزیراعظم بنگلا دیش خالدہ ضیا انتقال کرگئیں

سابق وزیراعظم بنگلا دیش خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں،پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی۔
میڈیا کی رپورٹس کےمطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں،گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔ان کا علاج کرنےوالے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھاکہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا تھا،جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آجاتا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا تھا۔
یاد رہےکہ خالدہ ضیا 1991ء سے 1996ء تک بنگلادیش کی وزیر اعظم رہیں،خالدہ ضیا کے بیٹے چند روز قبل بنگلادیش پہنچےتھے۔
