اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کاسراغ مل گیا

دو ماہ س غائب اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کاسراغ مل گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد اکرم اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کےپاس3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کےخلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنےآیاہے۔

 اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سےاینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم کی تفشیش جاری ہے،محمد اکرم کو10اکتوبرکو سینئرسول جج کریمنل ڈویژن خدایار کی عدالت میں پیش کیاجائےگا۔

محمد اکرم کےخلاف شہری ریاض قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمداکرم پر95ہزارروپے رشوت لینےکا الزام ہے۔

خیال رہےکہ اگست میں محمد اکرم کوحراست میں لیےجانے کی خبرسامنےآئی تھی۔

اس حوالے سےذرائع کا بتانا تھا کہ  محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری کاالزام ہےاور انہیں اختیارات سےتجاوز کرن پر تحویل میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے محمد اکرم سےتحقیقات جاری ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پرخفیہ طورپرعمران خان کےلیےپیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔

گزشتہ دنوں حکومت پنجاب نےاڈیالہ جیل راولپنڈی کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان سمیت4اہلکاروں کونوکری سےبرطرف کردیا تھا۔

صوابی:پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ محفوظ رہے

اس حوالے سےجاری اعلامیےمیں کہا گیا تھا کہ قیدی کے قتل کی انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔اڈیالہ جیل کےذہنی مریضوں کےسیل میں29 فروری کو قیدی کےقتل پرانکوائری جاری تھی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کےواقعہ پرانکوائری کاحکم دے رکھاتھا۔

Back to top button