سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ” جوکر ” قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم کےموجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ” جوکر ” قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خود کوچ بننے کےلیے پس پردہ مہم چلارہے تھے۔
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
جیسن گلیسپی کاکہنا تھاکہ عاقب جاوید واضح طور پر قومی وائٹ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔
جیسن گلیسپی نے انکشاف کیاکہ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کےلیے پس پردہ مہم چلارہے تھے کیوں کہ وہ خود تینوں فارمیٹ کا کوچ بننا چاہتے تھے۔
آخر میں جیسن گلیپسی نے عاقب جاوید کا حالیہ بیان کو حیران کن قرار دیتےہوئے انہیں جوکر قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے دورے کےلیے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اس وقت کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پی سی بی سے ناراض ہوگئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا تھا۔
جس پر پی سی بی نے عاقب جاوید کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو ہرا کرچیمپئنز ٹرافی کےفائنل میں پہنچ گیا
قبل ازیں نومبر 2024 میں پی سی بی نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک قومی وائٹ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیاتھا۔
اکتوبر 2024 میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئےتھے، انہوں نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کےرکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

