ٹرمپ کو روکا نہ گیا تو خطہ آگ کے گولے میں بدل سکتا ہے : سابق سربراہ ایٹمی توانائی ایجنسی

 

 

 

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف 48 گھنٹے کے الٹی میٹم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ اگر ٹرمپ کو روکا نہ گیا تو خطہ آگ کے گولے میں بدل سکتا ہے۔کیا ٹرمپ کاپاگل پن روکنےکےلیےکچھ نہیں کیاجاسکتا؟۔

آئی اے ای اے کے سابق سربراہ محمد البرادعی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے بیانات اور ایران کےخلاف دھمکی آمیز اقدامات نے خطے کو غیرمعمولی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے عالمی اداروں، اقوام متحدہ، یورپی ممالک، روس،چین اور خلیجی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر قدم اٹھائیں تاکہ صورت حال مزید کشیدہ نہ ہو۔

محمد البرادعی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے نتیجے میں پورا خطہ تباہی کے خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے اور یہ انسانی اور اقتصادی بحران پیدا کرسکتا ہے، صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی بحران کو روکا جاسکتا ہے، کیونکہ فوجی یا جارحانہ ردعمل صورت حال کو مزید خطرناک بناسکتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی کوئی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو روکنے کےلیے مؤثر اقدام نہیں کرسکتا، اور اس بات پر زور دیاکہ عالمی برادری فوری طور پر اس غیرمستحکم صورت حال کا حل تلاش کرے۔

 

ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کیلئے48گھنٹےکی ڈیڈلائن دیدی

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتےہوئے کہا تھا کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کرلے یا آبنائے ہرمز کھول دے،ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

 

 

 

Back to top button