سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، انتقال کی اطلاع ان کے بھائی خالد ملک نے دی۔ رحمان ملک اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں کرونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے اور صحتیاب نہ ہوسکے، انہیں پھیپڑوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔

مرحوم رحمان ملک نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں، وہ 1951 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔

کراچی میں گرد آلود ہوائوں، لاہور میں بارش کا امکان

رحمان ملک پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کے رکن تھے، وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے، سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

سینیٹر رحمان ملک کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے با اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

Back to top button