لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

 

 

 

لیبیا کے سابق آمر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو لیبیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

لیبیائی حکام اور مقامی میڈیا کے مطابق 53 سالہ سیف الاسلام کو مسلح افراد نے ان کےگھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل 4 افراد نے کیا،انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کےبعد ملزمان فرار ہوگئے۔

سیف الاسلام قذافی کی سیاسی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ حملہ آوروں نے واردات سے قبل گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کردیے تاکہ شواہد مٹائے جاسکیں،بیان کےمطابق سیف الاسلام نے حملہ آوروں کے ساتھ مزاحمت بھی کی۔

امید ہےآپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

یاد رہے کہ سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جارہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینےکا اعلان کیا،تاہم یہ انتخابات غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردیے گئے۔

سیف الاسلام قذافی کو اپنے والد کے بعد لیبیا کی سب سے بااثر اور خوف کی علامت سمجھی جانے والی شخصیت تصور کیا جاتا تھا۔ وہ 1972 میں پیدا ہوئے اور 2000 کے بعد مغربی ممالک کے ساتھ لیبیا کے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے، جو 2011 میں قذافی حکومت کے خاتمے تک جاری رہا۔

 

Back to top button