سابق رکن قومی اسمبلی خلیق الزماں انتقال کرگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے مخدوم خلیق الزماں جان کی بازی ہارگئے، سابق ایم این اے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔

روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ مخدوم خلیق الزماں شوگر، بلڈ پریشر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

یاد رہے کہ مخدوم خلیق الزماں سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے چچا اور سابق وفاقی وزیر امین فہیم کے بھائی تھے۔

Back to top button