پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیرجونیئر انتقال کرگئے

پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹر نذیرجونیئر انتقال کرگئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کےاہلخانہ نےان کےانتقال کی تصدیق کی ہے۔

نذیر جونیئر کےاہل خانہ کا بتانا ہے کہ وہ چند روز سے شدید علیل تھےاورگزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔

 

فخرزمان کا معاملہ کیا ہے؟ فخرزمان واریئرقرار

اہل خانہ کےمطابق نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھےجس کےبعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔

واضح رہےکہ نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نےکچھ روز قبل پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل بھی کی تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیرجونیئر نےپاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں جب کہ انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Back to top button