سابق صدرعارف علوی کا کلینک سیل کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ نےسابق صدرعارف علوی کا کلینک سیل کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دینےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نےسابق صدعارف علوی کا کلینک سیل کرنےکا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کافیصلہ کالعدم قرار دیےجانےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے اپنےفیصلےمیں کہاکہ ایس بی سی اے نےکلینک سیل کرنےسے پہلےدرخواست گزارکونوٹس نہیں دیا اور نہ ہی درخواستگزارکوصفائی کاموقع فراہم کیا جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

پولیس اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے : بلاول بھٹو

ہائیکورٹ کےفیصلے میں حکم دیا گیا  ہے کہ ایس بی سی اے عارف علوی کےڈینٹل کلینک کو فوری ڈی سیل کرے، درخواست گزار پلاٹ کی حیثیت کی تبدیلی کے لیے 10 روز میں ایس بی سی اے سےرجوع کرے اور  ایس بی سی اے درخواست پر 45 روز میں فیصلہ کرے۔

واضح رہےکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےاکتوبر میں عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا تھااورگزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نےعارف علوی کےکلینک کو ڈی سیل کرنےکا حکم دیا تھا جس کا تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔

Back to top button