سانحہ 9مئی کے کیس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم گرفتار

سانحہ 9مئی کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کر لیاگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف 9 مئی واقعے سے متعلق کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے، جن کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی کے مقام جنڈی چونترہ سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایک روزہ دورے پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے 13ویں وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

Back to top button