سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے

 

 

 

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور سینیئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو لاہور میں انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ کل (17دسمبر) بروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔

 

سینیئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےاور صوبے و ملک کےلیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ میاں منظور احمد وٹو قومی سیاست میں ایک طویل عرصے تک متحرک رہے اور انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعدد اہم سیاسی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔انہیں ایک تجربہ کار سیاستدان اور مضبوط سیاسی کردار کےطور پر جانا جاتا تھا۔

میاں منظور احمد وٹو کی وفات کو پنجاب کی سیاست کے ایک اہم باب کا اختتام قراردیا جارہا ہے۔عوامی خدمت اور سیاسی وابستگی کے حوالے سے ان کا طویل سفر ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف،خرم جہانگیر وٹو اور دیگر نے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے ان کے درجات بلندی کی دعا کی ہے۔

 

Back to top button