سابق ویسٹ انڈیزکرکٹرڈیرن سیمی کوستارہ پاکستان سے نوازدیا گیا

حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر گزشتہ سال ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ ستارہ پاکستان کا اعزاز ڈیرن سیمی ان کے شہر میں موصول ہوا، ڈیرن سیمی نے شلوار قمیض زیب تن کرکے ستارہ پاکستان وصول کیا۔

شاران بلوچ، مرحومہ کریمہ بلوچ سے متاثر نکلی

اعزاز وصول کرنے کے موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا یہ ستارہ پاکستان میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ ڈٰرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ان کے گھر جیسا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ستارہ پاکستان پر ڈیرن سیمی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ڈیرن سیمی کا کردار سنہری حروفوں میں یاد رکھا جائے گا۔

Back to top button