امریکا میں فارمولا دودھ مضر صحت قرار

امریکا میں نومولود بچوں میں بڑھتی ہوئی ایک مضر بیماری کی وجہ ایک فارمولا دودھ کو قرار دیا گیا ہے۔

امریکا میں نوزائیدہ بچوں کی صحت سے متعلق ایک سنگین اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے جس پر امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ایک فارمولا دودھ فروخت کرنے پر کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

ایف ڈی اے کے مطابق اس فارمولا دودھ کی وجہ سے 10 دسمبر تک 19 ریاستوں کے 51 بچوں میں انفنٹ بوٹولزم کے مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے باعث تمام بچوں کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس وبا کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

امریکی ڈرگ ایجنسی نے عالمی شہرت یافتہ سپر سٹورز کارگر، والمارٹ، ٹارگٹ اور البرٹ سنز سمیت متعدد بڑے ریٹیل سٹورز کو انتباہی خطوط جاری کیے ہیں کیونکہ وہاں بچوں کا وہی فارمولا دودھ فروخت ہو رہا تھا جسے پہلے ہی واپس اُٹھانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

 

Back to top button