عراق میں امریکی ری فیولنگ طیارہ گرنے کے واقعے میں عملے کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے :امریکی سینٹ کام

 

 

 

امریکی سینٹکام نے عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی ری فیولنگ جہاز حادثے میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

سینٹکام کے مطابق جہاز فرینڈلی فائر یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا،فی الحال ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

سینٹکام نے بتایاکہ واقعے میں عملےکے 6 میں سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135 عراق کے مغربی علاقے میں 12 مارچ کو گرا، واقعےکی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات جاری ہیں۔

امریکا نے روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہےکہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا ہےاور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔

 

Back to top button