اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار ججز کا 27 ویں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چار ججز کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم چیلنج کی جارہی ہے، آئینی ترمیم چیلنج کرنے کےلیے ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں تاحال 27ویں ترمیم کے خلاف ہائی کورٹ ججز کی کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی۔
بانی TLP علامہ خادم رضوی کے عرس پر پابندی کیوں لگا دی گئی؟
ذرائع وفاقی آئینی عدالت نے کہاکہ وفاقی آئینی عدالت میں بھی ججز کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی۔
