فرانس نے آبنائے ہرمز پر فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے واضح کیا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کے کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔
میکرون نے کہا کہ فرانس اس تنازع کا براہِ راست فریق نہیں ہے، اس لیے موجودہ حالات میں کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایران کا ایٹمی پروگرام دنیا بھر کیلئےبڑاخطرہ تھا،ڈونلڈٹرمپ
انہوں نے مزید بتایا کہ فرانس ایک بین الاقوامی اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد کشیدگی کم ہونے کے بعد خطے میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے بھی اعلان کیا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی فوجی اقدام میں شامل نہیں ہوگا
