فرانس نے ایران سے آبنائے ہرمز کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران سے بحری آمدورفت کی بحالی کیلئے آبنائے ہرمز کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ خطے میں جاری حملوں کو فوری طور پر روکا جائے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت جلد از جلد بحال کی جائے۔
صدر ٹرمپ کی ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو کو کھلی دھمکی
ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی فریم ورک ہی خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فریم ورک کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ایران مستقبل میں کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔
