فراڈ کیس : نجف حمید کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

فیض حمید کے بھائی نجف حمید نے فراڈ کیس میں ضمانت بحالی کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجف حمید نے سپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔سپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں نجف حمید نے مؤقف اختیار کیا کہ میں قانون پسند شہری ہوں،بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جا رہا ہے،ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔
نجف حمید مؤقف اپنایا کہ سپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کیاجائے۔
بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ، عوام کیساتھ ملکر شکست دینگے،خواجہ آصف
دائر درخواست میں ریاست،ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
