باربارجمائی لیناکون سی بیماری  کی نشاندہی کرتی ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کاکہناہے کہ اگر آپ دن بھر بار بار جمائی لیتے ہیں یا نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل کافی کا سہارا لیتے ہیں تو یہ صرف تھکن نہیں بلکہ ایک سنجیدہ صحتی مسئلے کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسی علامات اکثر نیند کی شدید کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جو وقت کے ساتھ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی ادارے ’امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن‘ نے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ بار بار جمائی لینا دراصل ناکافی نیند کی علامت ہے، اور اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس مؤقف کی دنیا بھر کی 25 طبی تنظیموں نے بھی تائید کی ہے۔

ادارے کے صدر کے مطابق نیند کی کمی صرف فرد تک محدود نہیں رہتی بلکہ اس کے اثرات معاشرے تک پھیل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر نیند کی حالت میں گاڑی چلانا حادثات کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ کام کے دوران توجہ کی کمی غلطیوں اور دیگر مسائل کو جنم دیتی ہے۔

Back to top button