غریبوں کیلئے کم قیمت گھروں کا وعدہ پورا کیا

وزیراعظم نے غریبوں کے لیے کم قیمت گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اپنا گھر بنانے کیلئے 38 ارب کے قرضے فراہم کیے گئے۔

عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ترقی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء معاون خصوصی شہباز گل، گورنر سٹیٹ بینک، شوکت ترین، فواد چودھری، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی، وزیر مملکت فرخ حبیب، آزاد جموں کشمیر کے وزراء سرداد تنویر الیاس، خواجہ فاروق اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ان فلیٹس کے لیے سبسڈی مہیا کرے گی جس سے ماہانہ قسطیں کم سے کم رکھی جائیں گی ان فلیٹس میں تمام شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

صرف پچھلے دو ہفتوں میں 6ارب روپے کے اضافی قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنگلات اور قدرتی تنوع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

10 اضلاع کی لینڈ یوز میپنگ مکمل کی جا چکی، مہاجرین کی رہائش گاہوں کے لیے 5.6 ارب روپے کی زمین حکومت آزاد جموں و کشمیر مہیا کرے گی۔ پہلے مرحلے میں 1300 گھرانوں کو گھر مہیا کئیے جائیں گے۔

Back to top button